Friday, April 26, 2024

پولن الرجی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

پولن الرجی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
April 1, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پولن الرجی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدار 40 ہزار950 فی مکعب میٹر تک جا پہنچی۔ ماہرین کی متاثرہ افراد کو باہر نکلتے وقت ہر روز نیا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت دیدی۔

بہار کے رنگ سب کو پسند  ہیں مگر  شہراقتدار میں خوشبوؤں کی یہ رت اپنے ساتھ پولن بھی لاتی ہے ، جس کے باعث اس رنگین موسم میں کچھ لوگوں کیلئے سانس لینا سنگین ہوجاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہراقتدار کی فضا میں پولن کی مقدار 40 ہزار 950 فی مکعب میٹر تک جا پہنچی  ، شوخ موسم کی اس شرارت سے نمٹنے کیلئے پمز اسپتال کی انتظامیہ بھی تیار ہے ۔

پولن الرجی درختوں خاص طور پرجنگلی توت، گھاس اور پھولوں کی وجہ سے ہوتی ہے جس سے سانس اور دمہ جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔