Friday, March 29, 2024

پورے ملک میں نوجوان بے روزگار ہیں ، سراج الحق

پورے ملک میں نوجوان بے روزگار ہیں ، سراج الحق
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا پورے ملک میں نوجوان بے روزگار ہیں۔ حکومت کیخلاف ہزاروں افراد باہر نکلے ہیں۔

سراج الحق نے کراچی میں پریس کانفنرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تابڑ توڑ حملے کیئے۔ انہوں نے کہا ملک میں غربت ، بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔

سراج الحق نے پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں کو بھی نہیں چھوڑا اور کہا یہ ہوائی  فائرنگ کر رہے ہیں۔ عملی اقدامات کوئی نہیں کرنا  چاہتا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے خاموش معاہدہ کیا ہوا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  آج معیشت تباہی کے دہانے پر ہے۔ سرکلر ریلوے کے نام پر بھی نمائشی اقدامات کیے  گئے۔ موجودہ حکومت اسٹیل مل کی طرح ریلوے کو بھی ختم کرکے پرائیوٹائز  کرنا چاہتی ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔

ادارہ نور حق میں بات کرتے ہوئے سراج الحق کا مزید کہنا  تھا گلگت کے حوالے سے موجودہ حکومت نے کسی کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسی بنائی۔ خارجہ محاذ پر بھی حکومت نے ہر ایک کو مایوس کیا ہے۔