Friday, March 29, 2024

پورے ملک میں آٹے کا بحران اور مہنگائی کا سیلاب ہے ، بلاول بھٹو

پورے ملک میں آٹے کا بحران اور مہنگائی کا سیلاب ہے ، بلاول بھٹو
October 26, 2020
 کھرمنگ (92 نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا پورے ملک میں آٹے کا بحران اور مہنگائی کا سیلاب ہے۔ بلاول بھٹو نے کھرمنگ میں خطاب کرتے ہوے کہا  پیپلزپارٹی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے بی آئی ایس پی جیسا پروگرام لائی۔ سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں سو فیصد اور پنشن میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا۔ موجودہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا۔ تحریک انصاف جھوٹی جماعت ہے، ان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے۔