Thursday, May 9, 2024

پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
October 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا قصور میں بڑی کوشش کے بعد ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس سمیت تمام ٹیموں نے محنت کی۔ شہریوں کا ڈی این اے کرانے پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ عثمان بزدار نے کہا پورے قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اب خود نگرانی کریں گے تاکہ دوبارہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا جو وزیر پرفارم کرے گا، صرف وہی رہے گا۔ اگلے سال ڈینگی کو اس شدت کے ساتھ واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔ دسمبر تک مزید 115 لینڈ ریکارڈ سنٹر بنائیں گے۔ لینڈ ریفارم پالیسی بنا دی، پٹواری کا نام بھی بدلا جائے گا۔ پٹواری کا نیا نام ویلیج آفیسر ہو گا۔