Friday, April 26, 2024

پوری ملت اسلامیہ فرانسیسی اشیا نہ خریدے ، رجب طیب اردوان

پوری ملت اسلامیہ فرانسیسی اشیا نہ خریدے ، رجب طیب اردوان
October 26, 2020
 انقرہ (92 نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا پوری ملت اسلامیہ فرانسیسی اشیا نہ خریدے، مکمل بائیکاٹ کرے۔ اسلام مخالف بیانات اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑنے لگی۔ مسلم امہ میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔ فرزندان اسلام نے فرانسیسی مصنوعات سے منہ موڑ لیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا یہ اقدامات دماغی مریضوں کے علاج کیلئے بہتر ہیں۔ نبی کریم ﷺ کے ناموس کا تحفظ اور اسلامو فوبیا مسلمانوں کیلئے قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ ادھر اردن، قطر اور کویت سمیت کئی عرب ممالک کی تاجر کمپنیوں نے اپنی دکانوں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز سے فرانسیسی مصنوعات اٹھوا دیں جبکہ لیبیا، یمن، بنگلا دیش، شام اور غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ہیں۔ فرانسیسی جھنڈے کو نظر آتش کیا گیا۔