Thursday, March 28, 2024

پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا، احسن اقبال

پوری قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا، احسن اقبال
December 1, 2017

پشاور (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زرعی ڈائریکٹوریٹ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے خون کو نہیں بھولیں گے اور دہشت گردوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیرونی اور اندرونی دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونا پڑے گا۔

وزیر داخلہ نے واقعے میں جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا جبکہ شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2 لاکھ امداد کا اعلان کیا۔