Friday, April 26, 2024

پوری قوم 1965 کی جنگ کے شہداء اورغازیوں کو سلام پیش کرتی ہے : سہیل امان

پوری قوم 1965 کی جنگ کے شہداء اورغازیوں کو سلام پیش کرتی ہے : سہیل امان
September 4, 2016
کراچی(92نیوز)ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے پوری قوم انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہےانہی کی قربانیوں کے باعث آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں جنگِ ستمبر کے شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل سہیل امان نے یادگار شہدا کا افتتاح کیا تقریب سے خطاب میں کہا کہ  شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پاک فضائیہ پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کی شاندار تاریخ رکھتی ہے۔ ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے یادگار شہدا صرف عمارت ہی نہیں بلکہ پاک فضائیہ کی وطن سے محبت کی علامت ہے۔ تقریب میں راشد منہاس شہید نشان حیدر کی والدہ سمیت شہدا کے ورثا نے شرکت کی۔