Tuesday, April 23, 2024

پوری دنیا کی نظرپاکستان پر ہے،گرفتاریاں انتخابات مشکوک بنارہی ہیں، نوازشریف

پوری دنیا کی نظرپاکستان پر ہے،گرفتاریاں انتخابات مشکوک بنارہی ہیں، نوازشریف
June 26, 2018
لندن ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان دنوں پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں جب کہ گرفتاریاں انتخابی عمل کو مشکوک بنا رہی ہیں ۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  انتخابات شفاف ہونے چاہئے ، پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ٹھیک نہیں ہے ۔ میں خود وطن واپس جا کر انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہتا تھا ۔ کلثوم نواز کی  طبیعت سے متعلق  سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو ابھی تک ہوش نہیں آئی ،  میں یہاں کسی اور نیت سے آیا تھا مگر اب یہاں رہنا پڑا رہا ہے ۔