Thursday, April 18, 2024

پوری دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان دنیا میں سب سے سستا ملک ہے، وزیراعظم عمران خان

پوری دنیا میں مہنگائی ہے، پاکستان دنیا میں سب سے سستا ملک ہے، وزیراعظم عمران خان
December 8, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔ پاکستان دنیا میں سب سے سستا ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مہنگائی تو ہے، لوگ مشکل میں ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے ہی احساس پروگرام شروع کیا۔ سردیاں بہت مشکل وقت ہے ۔ سردیوں کے بعد قیمیتں کم ہو جائینگی۔ ٹیکس کا آدھا پیسا تو سود اور قرضے ادا کرنے میں چلا جاتا ہے۔

 وزیراعظم بولے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔ اسلامی فلاحی ریاست کا مطلب مدینہ کی ریاست ہے۔ پاکستان کو ایشین ٹائیگر اور لاہور کو پیرس بنانے کے بجائے فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

ادھر وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب میں کہا مہنگائی اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے۔ جس کا ویژن ہی غریب کے لیے ہو وہ کیسے مہنگائی لا سکتا ہے۔ کے پی کے 75 لاکھ خاندانوں کو دس لاکھ روپے تک ہیلتھ انشورنس میسر ہو گی۔ ہم سے اچھا پروگرام اور کوئی نہیں لا سکتا۔