Sunday, May 12, 2024

پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر، بھارت میں پٹرول سب سے مہنگا ہے، شہباز گل

پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر، بھارت میں پٹرول سب سے مہنگا ہے، شہباز گل
November 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، بھارت میں پٹرول سب سے مہنگا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں بھارتی سیاستدان عوام کو بتا رہے ہیں پاکستان میں تیل سستا ہے، اپوزیشن مہنگائی پر پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا دنیا میں گیس کی قیمتیں ہزار فیصد بڑھ گئی ہیں، دنیا بھر کے جریدے بھی مہنگائی کا بتا رہے ہیں۔ امریکا میں تاریخ کی 30 سالہ سب سے زیادہ مہنگائی ہے، جرمنی میں کوئلے کے پلانٹ بند کردیئے گئے ہیں، کینیڈا میں بھی تاریخی مہنگائی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رائیونڈ رہنے والوں کو ساتھ والا ملک بڑا پسند ہے، غریب آدمی جس بھی تیل کو ہاتھ لگائے گا وہ مہنگا ہوگیا۔ اکثر کہا جاتا ہے گھی مہنگا ہوگیا ہے، بھارت میں بھی گھی مہنگا ہوگیا ہے۔

حکومت غریب عوام کو تحفظ دینا چاہتی ہے، اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپا جاتا ہے، ن لیگ نے حکومت دی تو سوا 9 ارب کے ریزرو تھے، اب 20 ارب ڈالر کے ریزرو ہیں۔ ہم کڑوی باتیں سن لیں گے لیکن ان کی طرح معاشی غداری نہیں کرینگے۔