Saturday, April 27, 2024

 پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

 پوری دنیا میں مزدوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
May 1, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)اس شہر میں مزدور جیسا کوئی در بدر نہیں جس نے سب کے گھر بنائے اس کا اپنا کوئی گھر نہیں۔ تفصیلات کے مطابق شکاگو کے محنت کش شہدا کی یاد میں دنیا بھر سمیت پاکستان کے ہر شہر میں یوم مزدوراں منایا جا رہا ۔ یکم مئی 1886کو شکا گو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کے حصول کاعلم بغاوت بلند کیا اپنی جانوں کے نذرانے دیے اور ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے مگراس واقعہ کے 131سال بعد بھی پاکستان کے محنت کشوں کا طبقاتی نظام پر احسان بھی کچھ کم نہیں جو انتہائی کم اجرتوں پر مہنگائی سے لڑتے لڑتے روز جیتے اور روز مرتے ہیں۔ یہاں مزدور کومرنے کی جلدی یوں بھی ہے محسن کہ زندگی کی کشمکش میں کفن مہنگا ہو نہ جائے موجودہ دور میں مزدور کو نہ صرف بیروزگاری ،غربت اور مہنگائی کا سامنا ہے بلکہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں صنعتیں بند اور لاکھوں محنت کش بے روز گار ہو چکے ہیں۔ ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور بچے بھوک سے اکثر ملاقاتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور حکمران صرف زبانی جمع خرچ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ا ن کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر ان کی اجرت کم ازکم ماہانہ آدھا تولہ سونے کے برابر کی جائے تاکہ یہ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل کے ساتھ صحت مند زندگی دے سکیں۔