Thursday, May 9, 2024

پوری بات سننے کی باری آئی تو اپوزیشن بھاگ گئی ، مراد سعید

پوری بات سننے کی باری آئی تو اپوزیشن بھاگ گئی ، مراد سعید
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) مراد سعید نے کہا پوری بات سننے کی باری آئی تو اپوزیشن بھاگ گئی۔ مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے دور میں مہنگائی 14 فیصد آپ کے دور میں 24 فیصد تھی۔ اسپتالوں سے سٹریچر کے بعد اب سندھ کے گوداموں میں گندم تک غائب ہے۔ فرزند زرداری کو وہی جواب ملے گا جس کا وہ مستحق ہے۔ انہوں نے کہا صحت انصاف کارڈ پورے ملک میں شروع ہو چکا مگر وہاں کیوں روکا ہوا ہے؟ آپ کو کارڈ کی تصویر پر غیرت نظر آتی ہے تو قاتلوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ مراد سعید بولے ہم یہاں محنت کرکے آئے ہیں کسی پرچی پر نہیں آئے؟ حادثاتی طور پر چیئرمین بننے والے ہمیں جمہوریت سکھائیں گے ۔ تھر کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی کہ سینکڑوں بچے بھوک اور افلاس کا شکار ہو گئے۔ آپ 104 ارب روپے پانی پر لگایا جانے والا بجٹ کہاں گیا؟ آٹا اور گندم کہاں گیا؟ اگر صحیح معنوں میں احتساب ہو تو بلاول کو آکسفورڈ کی فیس واپس کرنا پڑے گی ۔ ادھر عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کو جواب دے دیا اور بولے مراد سعید ٹھیک کہتا ہے کہ وہ بہت محنت کرکے آیا لیکن جو محنت کرکے آیا ہے اللہ ایسی محنت کسی سے نہ کرائے۔ انہوں نے مزید کہا تم لے آؤ اپنے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو، ہم اپنے چیئرمین کو لے آئیں گے۔ پٹیل کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے مزید کئی ارکان ایوان سے چلے گئے۔