Friday, April 26, 2024

پورا ملک ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے ، وزیراعظم

پورا ملک ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے ، وزیراعظم
November 20, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پورا ملک ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے۔ لانگ ٹرم پالیسیاں نہیں بن رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے برآمد کنندگان میں ٹیکس ریفنڈ چیکوں کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک خسارے میں ہوتا ہے تو وہ کبھی اسٹیبل نہیں رہ سکتا۔ ان کی لانگ ٹرم پالیسیاں ملک میں نمایاں بہتری لے کر آئیں گی۔ حکومت کا پورا زور انڈسٹری پر اور پوری توجہ اسمگلنگ روکنے پر ہے۔ وزیراعظم نے کہا جب تک ٹیکس کلچر نہیں ہو گا ہم آگے نہیں چل سکتے۔ ہم ٹیکس کلچر پر پورا زور لگا رہے ہیں۔ ٹیکس کولیکشن پر شبر زیدی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ تاجربرادری ٹیکس دینا اپنی قومی ذمہ داری سمجھیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ میرا یقین ہے جتنا پوٹینشل پاکستان میں ہے پورے خطے میں نہیں ہے۔ وزیراعظم بولے سب سے بڑا ریسورس عوام ہوتے ہیں۔ ہماری لانگ ٹرم پالیسیاں ملک میں نمایاں بہتری لے کر آئیں گی۔