Thursday, March 28, 2024

پورا زور لگا کر اسمگلنگ کی روک تھام کر رہے ہیں، وزیراعظم

پورا زور لگا کر اسمگلنگ کی روک تھام کر رہے ہیں، وزیراعظم
July 17, 2019
 گوجرانوالہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پورا زور لگا کر اسمگلنگ کی روک تھام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ چیمبر کی تقریب سے خطاب میں کہا آرمی چیف سے اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے بات کی۔ عمران خان بولے ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے۔ لوگوں کو ایف بی آر پر اعتماد نہیں۔ ماضی میں ایف بی آر میں 700 ارب کی چوری ہوئی۔ ایف بی آر ریفارمز کی تیاری بھی ہورہی ہے۔ تاجر برادری کو ایف بی آر سے کوئی بھی مسئلہ ہو،حل کروا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا 22 کروڑ عوام میں سے صرف 15 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ جو شوکت خانم کو عطیات دیتے ہیں وہ بھی ٹیکس نہیں دیتے، سب کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ عمران خان بولے چور ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔ ایک سال میں جتنا ٹیکس اکٹھا کیا اس میں سے آدھا قرضوں پر سود پر چلا گیا۔ پاکستان کا 70فیصد ٹیکس 300 کمپنیز دیتی ہیں۔ ڈیمانڈ آرہی ہے ہمیں ٹیکس نیٹ میں نہ ڈالیں۔ وزیراعظم بولے میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، جو بھی کرونگا اپنے اور آپ کیلئے کرونگا۔ انہوں نے کہا ٹیکس سے پیچھے ہٹنے والا نہیں۔ جیسے پہلے ہوتا رہا ایسے نہیں چل سکتا۔ سب کو ٹیکس نیٹ  میں لایا جائیگا۔