Sunday, May 12, 2024

پورا جموں و کشمیر پاکستان کے نقشے میں شامل ، اسلام آباد میں نقشے کے اجرا کی تقریب

پورا جموں و کشمیر پاکستان کے نقشے میں شامل ، اسلام آباد میں نقشے کے اجرا کی تقریب
August 5, 2020
 اسام آباد (92 نیوز) پورا جموں و کشمیر پاکستان کے نقشے میں شامل کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں نئے سیاسی نقشے کے اجرا کی تقریب ہوئی۔ معید یوسف کا کہنا تھا ہم نے نقشے میں واضح لکھا ہے یہ متنازعہ علاقہ ہے، ہم نے  واضح کردیا ہے متنازعہ علاقے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی نکلنا ہے۔ یہ پاکستان کا پہلا سیاسی نقشہ ہے جو پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کررہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیریوں کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ان کی خواہشات کو وزیراعظم عمران خان نے نقشے پر عیاں کردیا ہے۔ یہ نقشہ قوم کی امنگوں کا ترجمان ہے۔ بظاہر یہ چند لکیریں دکھائی دیتی ہیں لیکن آج بھارت میں اس کا ردعمل دیکھنے کے قابل ہے۔ نقشے کو دیکھ کر بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے۔ ان لائنوں کو بھارت ہضم نہیں کرپا رہا۔