Saturday, May 11, 2024

پودے لگائیں ، ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں

پودے لگائیں ، ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں
August 12, 2020
 لاہور (92 نیوز) پودے لگائیں اور ملک کو سرسبز وشاداب بنائیں۔ آلودگی کو بھگائیں۔ آپ بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنیں۔ اپنی تصویر یا فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کو واٹس ایپ کریں اور دنیا کو دکھائیں۔ حکومت نے بھی ٹائیگرفورس ایپ میں جیوٹیگنگ کی سہولت اور گرین سیلفی فیچر متعارف کرا دیا۔ ادھر معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا ایپ میں ایک ایک پودے کا ریکارڈ ہو گا۔ شجرکاری مہم میں کتنے درخت لگے اور کہاں کہاں لگائے گئے، اب سب معلوم ہو گا۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے قوم سے مہم کا حصہ بننے کی اپیل کر دی۔ روزانہ 35 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور ایئرپورٹ پر پودا لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ مختلف علاقوں میں بھی پودے لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔