Thursday, April 25, 2024

پوتے کی موت کے باوجود سابق امریکی صدر جمی کارٹر پڑھانے پہنچ گئے

پوتے کی موت کے باوجود سابق امریکی صدر جمی کارٹر پڑھانے پہنچ گئے
December 21, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا اٹھائیس سال کاپوتا انتقال کر گیا۔ انتقال کی خبر خود جمی کارٹر نے دی۔ جمی کارٹر نے چرچ میں جاری دعائیہ اجتماع کے دوران بتایا کہ ان کا اٹھائیس سال کاپوتا جرمی کارٹر انتقال کر گیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ جرمی کا انتقال کیسے ہوا۔ مونگ پھلی کے تاجر سے امریکی صدر بننے والے جمی کارٹر ہر اتوار کو چرچ جاکر بچوں کو پڑھاتے ہیں اور زیادہ وقت مذہبی عبادات، انسانیت کی فلاح اور خدمت خلق میں گزارتے ہیں۔ وہ چند گھنٹے پہلے پوتے کی موت کے باوجود چرچ گئے اور بچوں کو بھی پڑھایا۔ اکانوے سالہ جمی کارٹر کا کہنا ہے کہ جرمی کی طبیعت خراب تھی جبکہ اس کی والدہ کھانا تیار کر رہی تھی کمرے میں جا کر لیٹ گیا۔ تھوری دیر بعد اس کی والدہ کمرے میں بیٹے کو دیکھنے گئیں تو اسے مردہ پایا اور اس کے دل کی دھڑکن بند ہو چکی تھی۔ کلنٹن نے کہا وہ بہت اچھا بچہ اور انہیں بہت لاڈلا تھا۔ اس موقع پر چرچ میں جرمی کیلئے دعا بھی کی گئی۔