Friday, May 17, 2024

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 وکٹوں پر 187 رنز بنا لئے

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 وکٹوں پر 187 رنز بنا لئے
December 15, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) پنڈی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے سری لنکا کے 308 رنزکے جواب میں 56 اوورز میں 2 وکٹوں پر 187 رنز بنالئے۔ سری لنکا نے پہلی اننگز 308 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا ،اوپنر شان مسعود بغیرکھاتہ کھولے ارجیتا کی گیند پرچندیمل کو آسان کیچ پکڑا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اظہر علی 36 رنز پر کمارا کی گیند پر کرونارتنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ اوپنرعابد علی 91رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ قومی اوپنرٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے کے قریب ہیں۔ پاکستانی بلے باز ٹیسٹ اور ون ڈے میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔ دوسری جانب بابر اعظم 53رنز بنا کر ناقا بل شکست ہیں۔ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے 97 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنا پہلی اننگز ڈکلیئرکی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوانے سنچری مکمل کی اور 102رنز پر ناقابل شکست رہے ہیں جبکہ دلروان پریرا 16رنز بنا کر ناآﺅٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔