Friday, May 17, 2024

پنڈی ٹیسٹ، سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کی

پنڈی ٹیسٹ، سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کی
December 15, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کے آخری روز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کی۔ بارش سے متاثرہ میچ کے آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے دھننجے ڈی سلوا 102 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان کرونا رتنے نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔ گرین کیپس کی جانب سے عابد علی اور بابر اعظم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ عابد علی نے 109 اور بابر اعظم نے 102 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کسون راجیتھا اور لہیرو کمارا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔