Sunday, May 12, 2024

پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹول پلازہ کیخلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا مظاہرہ

پنڈی بھٹیاں کے قریب ٹول پلازہ کیخلاف جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا مظاہرہ
December 6, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) پنڈی بھٹیاں کے قریب ایم فور موٹروے پر بننے والا ٹول پلازہ عوام کیلئے درد سر بن گیا، جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی جانب سے فیصل آباد میں مظاہرہ کیا گیا اور شرکاء نے اس ٹول پلازہ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

ضلع کونسل چوک میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کا مقصد پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے ایم فور پر بننے والے ٹول پلازہ کو بند کرنے کیلئے آواز بلند کرنا تھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ کا قیام غیر ضروری ہےکیونکہ یہاں گزرنے کیلئے مسافروں کو لمبے انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کئی بار تو ایک گھنٹے تک انتظار کی سولی پر لٹکنے کے مترادف بن جاتا ہے،دھند میں گاڑیوں کی لمبی لائنیں حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل بڑھانے کے بجائے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے تو پنڈی بھٹیاں  کے قریب بنے اس ٹول پلازے کو بند کیا جائے ورنہ جماعت اسلامی احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دے گی۔