Tuesday, April 16, 2024

پنڈی بھٹیاں میں غیرت کے نام پر 4 افراد قتل

پنڈی بھٹیاں میں غیرت کے نام پر 4 افراد قتل
September 8, 2018
پنڈی بھٹیاں (92 نیوز) پنڈی بھٹیاں میں غیرت کے نام پر 4 افراد قتل کر دیئے گئے۔ باپ نے بیٹی، داماد اور 2 نواسوں کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گاؤں نسووال کے رہائشی گلزار کی بیس سالہ ثنا نے چار سال قبل فردوس نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔ باپ نے مرضی کے خلاف شادی کی رنجش دل میں رکھی ۔ ملزم گلزار عرصہ دراز سے قتل کرنے کی نیت رکھتا تھا اور مناسب موقع کی تلاش میں تھا۔ گزشتہ رات موقع پا کر بیٹی ثنا، داماد فردوس ،اڑھائی سالہ نواسے زین اور ڈیڑھ سالہ نواسے حسنین کو تیز دھار آلے سے قتل کر ڈالا۔ قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حافظ آباد موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ملزم گلزار کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولین کا پوسٹمارٹم کرنے کے لیے ٹی ایچ کیو پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا گیا۔