Friday, March 29, 2024

پنڈورا پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کر لیا

پنڈورا پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم نے آج اجلاس طلب کر لیا
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنڈورا پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اجلاس آج طلب کر لیا۔

وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سمیت قانونی ٹیم شریک ہو گی۔ عمران خان کو پنڈورا پیپرز میں شامل پاکستانیوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ تحقیقات کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور آئیں گے۔

پنڈورا پیپرز کی انکوائری کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی تجویز پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں تحقیقات کیلئے طریقہ کار اور اصول طے کئے جانے پر مشاورت ہوگی۔ پنڈورا پیپرز میں شامل آف شور کمپنیوں کے بینیفیشل اونرز تک پہنچنے پر بھی مشاورت ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملوث پاکستانیوں کی تحقیقات کا اعلان کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بے نقاب کیا۔ ناجائز دولت ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ کہا کہ جو قصور وار پایا گیا اس کیخلاف ایکشن لیں گے۔