Saturday, April 20, 2024

پنڈورا پیپرز کی تحقیقات متاثر ہونے کا امکان

پنڈورا پیپرز کی تحقیقات متاثر ہونے کا امکان
December 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کرنے والے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے دو ممبران کا کنٹریکٹ ختم ہونے سے تحقیقاتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایم آئی سی کے ممبر ابو عاکف اور ڈاکٹر ایم اے کمال کا ایک سال کا کنٹریکٹ آج ختم ہو گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد کمال پنڈورا پیپرز تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ ہیں انھیں وائٹ کالر کرائم کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود پنڈورا پیپرز تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ بنایا گیا تھا جبکہ پی ایم آئی سی کے رکن چارٹرڈ اکاوٹنٹ عبد الوہاب کو پنڈورا پیپرز کی تحقیقات میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی ایم آئی سی چیرمین نے پنڈورا پیپرز کی سربراہی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی بجائے یو ای ٹی کے سابق وی سی کو دے دی تھی۔

چیرمین وزیر اعظم انسپکشن کمیشن احمد یار ہراج نے دونوں ممبران کے کنٹریکٹ میں توسیع کی سمری بھجوا دی ۔ کنٹریکٹس میں توسیع کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے۔ واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں کئی بڑے سیاستدانوں سمیت 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی تھیں۔