Wednesday, May 8, 2024

پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے حوالے سے تحقیقات کریں گے ، وزیراعظم عمران خان

پنڈورا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے حوالے سے تحقیقات کریں گے ، وزیراعظم عمران خان
October 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے حوالے سے تحقیقات کریں گے۔

پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت بے نقاب کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھی پنڈورا پیپرز کے انکشافات کا خیر مقدم سامنے آیا۔ وزیراعظم نے ٹویٹ کیا پیپرز میں شامل تمام پاکستانیوں کے حوالے سے تحقیقات کریں گے۔ غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید لکھا اشرافیہ نے کالا دھن بنا کر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔ 7ٹریلین ڈالر محفوظ پناہ گاہوں میں رکھا گیا۔ یہ رقم آف شور کمپنیوں کے ذریعے منتقل کی گئی۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اشرافیہ بھی دولت لوٹ رہی ہے۔ ناجائزہ دولت ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7 ٹریلین ڈالر کے غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی۔ بدقسمتی سے ترقی یافتہ ممالک لوٹ مار روکنے اور لوٹی ہوئی رقم کو واپس کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔