Friday, April 26, 2024

پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے مؤقف کو تقویت ملے گی، فواد چودھری

پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے مؤقف کو تقویت ملے گی، فواد چودھری
October 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے ‏پانامہ کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو عمران خان کے مؤقف کو مزید تقویت ملے گی۔

فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ امید ہے نئی تحقیقات بھی پانامہ تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔