Friday, May 10, 2024

پنوں عاقل میں ظالم شخص نے بیوی بچوں سمیت 11افراد کو قتل کردیا

پنوں عاقل میں ظالم شخص نے بیوی بچوں سمیت 11افراد کو قتل کردیا
August 19, 2020

پنوں عاقل ( 92 نیوز) پنوں عاقل میں سفاک شخص نے اپنا ہی گھر اجاڑ لیا ،بیوی اور بچوں  سمیت 11افراد کو قتل کردیا،،پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ کینٹ کی حدود میں وہاب نامی ملزم نے  اپنی بیوی  رفعت  ،تین بیٹوں،تین بیٹیوں  ،بہو اور پوتے ،پوتی  سمیت  11 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے  اسپتال منتقل کردیں ۔

علاقے میں رہائش پذیر جے یو آئی کے رہنما کاکہناہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ، 8سال پہلے اپنے بھائی کو بھی قتل کرچکا ہے۔

پولیس نے قاتل اور اس کے 3 بیٹوں کو گھوٹکی سے حراست میں لے لیا  جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔