Saturday, April 20, 2024

پنو عاقل میں کارروائی کرنیوالے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

پنو عاقل میں کارروائی کرنیوالے پنجاب پولیس کے اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
October 7, 2019
پنو عاقل ( 92 نیوز) سکھر کے علاقے پنو عاقل میں پنجاب پولیس کے مبینہ مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت  کے معاملے پر اے ایس آئی پنوعاقل کی مدعیت میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پنوعاقل میں سی ٹی ڈی پنجاب کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دہشت گردوں کی ہلاکت کے معاملے پر 92 نیوز نے ہلاک دہشت گردوں سے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سعید کا بائیو ڈیٹا دہشتگردوں سے متعلق ریڈ بک میں شامل ہے،دہشتگرد سعید کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا،دہشت گرد پولیس پر حملوں اور چینی انجینئر کے قتل کے منصوبے میں بھی ملوث تھا۔ ادھر مقابلے میں ہلاک ایک شخص رانا ہاشم فیصل آباد کا رہائشی نکلا ، رانا ہاشم کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ  مقتول  ایک ماہ سے لا پتہ تھا ، پولیس نے گرفتار کر کے قتل کیا ہے ۔ اہل خانہ نے جڑانوالہ روڈ پر احتجاج بھی کی ۔