Thursday, May 9, 2024

پنشنرز کو پنشن کے حصول کیلئے سال میں 2 بار بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہو گی ، وزارت خزانہ

پنشنرز کو پنشن کے حصول کیلئے سال میں 2 بار بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہو گی ، وزارت خزانہ
January 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنشنرز کو پنشن کے حصول کیلئے سال میں 2 بار بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہو گی۔ وزارت خزانہ نے فیڈرل ٹریژری قواعد میں تبدیلی کر دی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کے حصول کیلئے پینشنرز کو سال میں دو مرتبہ بائیو میٹرک تصدیق سے گزرنا پڑے گا۔ ہر سال مارچ اور اکتوبر میں پینشنرز نادرا سسٹم پر بائیو میٹرک تصدیق فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔

دستاویز کے مطابق اگر کوئی پینشنر بیمار یا چلنے پھرنے کے قابل نہ ہو تو اسے اپنے دستخط سے سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا۔ اسکے علاوہ  سرٹیفکیٹ کے ساتھ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی فراہم کرنا لازم ہو گی۔

دستاویز کے مطابق پنشن دینے والا افسر بائیو میٹرک تصدیق یا پینشنر کے زندہ ہونے کے ثبوت پر پنشن جاری کرنے کا مجاز ہو گا۔ چھ ماہ تک بائیو میٹرک تصدیق فراہم نہ کرنے والے پینشنرز کا اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا جائے گا۔