Friday, April 19, 2024

پنشن کیس:ہائیکورٹ نے پانچ سالہ ادائیگی کا حکومتی شیڈول مسترد کر دیا

پنشن کیس:ہائیکورٹ نے پانچ سالہ ادائیگی کا حکومتی شیڈول مسترد کر دیا
June 29, 2015
لاہور(92نیوز)لاہورہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو پنشن کی عدم ادائیگی کے کیس میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا پانچ سالہ ادائیگی کا شیڈول مسترد کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے بتایاکہ بزرگ پنشنرز کوبقایاجات کی ادائیگی آئندہ پانچ سالوں میں کردیں گے اس حوالے سے سرکاری وکیل نے پلان مرتب کرکے عدالت میں جمع کرایا۔ درخواست گزار بزرگ پنشنرز کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب حکومت ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس لیے پانچ سالہ پلان پیش کیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کوادائیگی کے لیے پانچ سال کا پلان مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ادائیگی کا مختصر ترین پلان عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔