Thursday, September 19, 2024

پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج سے شروع ہوگا

پندرہویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج سے شروع ہوگا
August 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پندرھویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج سے شروع ہوگا، نومنتخب ارکان اسمبلی آج کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، 15 اگست کو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر جبکہ 17اگست کو قائد ایوان کا انتخاب ہوگا۔ نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ افتتاحی اجلاس میں نومنتخب ممبران حلف اٹھائیں گے اور ارکان کی فہرست پر دستخط کریں گے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 14اگست  12بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 15اگست بروز بدھ کو کیا جائے گا  جس کے بعد وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ نومنتخب ارکان کی اجلاس میں شرکت اور حلف برداری، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کیلئے  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طر ف سے جاری کیا جانے والا کارڈ لازمی ہو گا۔ نومنتخب ارکان کے کوائف اکٹھا کرنے اور قومی اسمبلی کے کارڈز کے اجراء کیلئے قومی اسمبلی کے کمیٹی روم نمبر 2میں خصوصی سہولت مرکز بھی قائم کردیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں گیلریوں میں بیٹھنے کی گنجائش میں کمی کے باعث ہر رکن اسمبلی کو مہمانوں کے لیے صرف 2گیلری کارڈ جاری کیے جائیں گے۔