Friday, April 26, 2024

پندرہ نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے ،وزیر اعظم

پندرہ نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے ،وزیر اعظم
July 2, 2020

اسلام آباد  ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  نے ماحول کو محفوظ بنانے کے منصوبے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  پندرہ نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلیے بڑا قدم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تیزی سےبڑھتی ہوئی آبادی کےتناظرمیں ماحول کاتحفظ بہت ضروری ہے، گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے، ہم نےاپنی زندگی میں مری اورگلیات کو تباہ ہوتےدیکھاہے، ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، نیشنل پارکس سے مقامی نوجوان کو روزگار بھی ملے گا۔

ماحول کو محفوظ بنانے کے منصوبے کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  شہروں کے لئے پورا زار لگایا جا رہا ہے ، ماسٹر پلانز بنائے جا رہے ہیں ، ہمارے شہر تباہ  ہو رہے ہیں ، کسی ٹاؤن کی کوئی پلاننگ ہی نہیں ہے ، شہر پھیلتے جارہے ہیں ، پلانز نہیں ہیں  اس لئے ہم لوگوں کو سیوریج ، بجلی گیس  نہیں دے پا رہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلا اسٹیپ  ماسٹرز پلان بنانا اور پھر اسکے بعد دوسرا ٹاؤنز پلاننگ ہے ۔