Saturday, May 11, 2024

پندرہ سو روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہوگی

پندرہ سو روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہوگی
February 2, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک ) پندرہ سو والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 فروری بروز پیر کو کوئٹہ میں ہو گی ۔

قرعہ اندازی رواں سال  کی پانچویں اور مجموعی طور پر 85 ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ہے ۔

دوسرا انعام 10،10 لاکھ روپے کے تین انعامات ہیں  جبکہ تیسرا انعام 18500 روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں ۔،مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر مجموعی طور پر 1700 انعامات دیے جائیں گے۔

پندرہ فروری کو ہی  کراچی میں 100 روپے والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی ہو گی ۔