Wednesday, April 24, 2024

پندرہ ستمبر کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں : خورشید شاہ

پندرہ ستمبر کے بعد سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں : خورشید شاہ
September 4, 2016
خیرپور(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ  عوام کس کے ساتھ ہیں اورپیپلز پارٹی کیا ہے پندرہ ستمبر کے بعد  سب کو پتہ چل  جائے  گا  ۔ کرپشن  سے متعلق ڈاکٹر  طاہر القادری  کے   پیش کردہ  دستاویزات بالکل  درست ہیں۔ خیرپور میں میڈیا سے  گفتگو کرتے  ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں اربوں روپےکی کرپشن کی جارہی ہے، جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے، طاہرالقادری کے  پیش کردہ دستاویزات  درست ہیں، کوئی اسے  غلط سمجھتا ہے تو سپریم کورٹ جائے ۔  خورشید شاہ نے کہا کہ  پاناما لیکس پر  پیپلز پارٹی نے بھی دستاویزات دی ہیں لیکن وہ  سڑکوں پر نہیں  آئے   پیپلز پارٹی  جلد پنجاب میں اپنی پوزیشن بحال کر لے گی ۔ 15 ستمبر کے بعد دکھائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیا  ہے اور عوام کس کے ساتھ ہیں۔ خورشید شاہ نے واضح کیا کہ  ن لیگ کی  حکومت نے  بجلی ان کے  دور  سے  زیادہ  مہنگی  کردی ہے   پیپلز پارٹی کے دور میں  کسان  خوشحال   تھا  لیکن اب وہ سڑکوں  پر  آ  چکے  ہیں ۔