Thursday, April 18, 2024

پنجگور میں فٹبال میچ کے بعد دھماکہ ، دو افراد جاں بحق

پنجگور میں فٹبال میچ کے بعد دھماکہ ، دو افراد جاں بحق
December 26, 2020

پنجگور (92 نیوز) بلوچستان کےعلاقے پنجگور میں فٹبال میچ کے بعد دھماکہ دو افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے ۔

دھماکے کے باعث متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں ،امدادی  ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، لیویز حکام کے مطابق دھماکہ عیسیٰ نگر فٹبال گراؤنڈ میں میچ کے بعد ہوا۔

پنجگورڈسٹرکٹ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ  کر دی گئی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف طلب کرلیا گیا۔