Friday, March 29, 2024

پنجابی میں بات کرنا ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کا جرم بن گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پنجابی میں بات کرنا ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کا جرم بن گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
February 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پنجابی میں بات کرنا ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کا جرم بن گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اسلام آباد پولیس کے فرض شناس اہلکار کا قانون پر عمل درآمد کرنا جرم بن گیا۔ دوران ڈرائیونگ خاتون کو موبائل فون استعمال کرنے سے روکا تو آپے سے باہر ہو گئی اور بدتمیزی کرنے کا الزام لگا دیا۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ اہلکار نے کس قسم کی بدتمیزی کی تو خاتون نے جواب میں کہا ان سے اہلکار نے پنجابی میں بات کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا پنجابی میں بات کرنا جرم ہے، اس پر خاتون نے کہا آپ کو کس نے یہ سوال پوچھنے کا حق دیا ؟ خاتون کا مطالبہ تھا کہ پولیس اہلکار ان سے معافی مانگے اور کسی ڈیسنٹ زبان  میں بات کرے۔ اسلام آباد میں پولیس اہلکار کے ساتھ خاتون کی بدتمیزی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا پنجابی میں بات کرنا جرم ہے؟