Sunday, September 8, 2024

پنجابی فوک سنگر سکھبیر سنگھ جھنڈو 29ہزار ڈالر سمگل کرتے پکڑے گئے

پنجابی فوک سنگر سکھبیر سنگھ جھنڈو 29ہزار ڈالر سمگل کرتے پکڑے گئے
August 9, 2015
لاہور(92نیوز)مشہور پنجابی فوک سنگر سکھبیر سنگھ جھنڈو29ہزار ڈالر  دبئی سمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ سکھبیر سنگھ پی آئی اے کی پرواز203سے دبئی جا رہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق  مشہور پنجابی فوک سنگر سکھبیر سنگھ دبئی ڈالر اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا ،بورڈنگ کارڈ اور امیگریشن ہونے کے بعد آخری چیک کاؤنٹر پر29ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سکھبیر سنگھ کو اے ایس ایف کنٹرول روم میں لے جایا گیا جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔