Friday, April 26, 2024

  پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی مسماری کیخلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے

   پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی مسماری کیخلاف اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے
October 27, 2015
لاہور(92نیوز)اورنج لائن میٹر و ٹرین کیلئے پنجاب یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی مسماری کیخلاف پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کےمطابق اورنج لائن میٹر و ٹرین کے روٹ کیلئے پنجاب یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی کی ممکنہ مسماری کیخلاف پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ مظاہرین نے فلیکس اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت میٹرو ٹرین کے نام پر پنجاب یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی پر قبضہ کر رہی ہے حکومت  زمین کو منصو بے میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ ریلی پنجاب یونیورسٹی ہوتی ہوئی کیمپس روڑ پر پہنچی جہاں مظاہرین نے سڑکوں کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔