Sunday, September 8, 2024

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 100 نوکریاں ریوڑیوں کی طرح بانٹ دیں

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 100 نوکریاں ریوڑیوں کی طرح بانٹ دیں
January 21, 2016
لاہور (92نیوز) حکومت کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ڈاکٹر مجاہد کامران بھی ہیں جو گزشتہ آٹھ سال سے یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر تعینات ہیں۔ مجاہد کامران کو تیسری بار عہدہ نہ ملنے کا یقین ہوا تو انہوں نے دوستوں کو نوازنے کیلئے نیا طریقہ اپنایا اور ریٹائرمنٹ سے دو روز قبل 100سے زائد اساتذہ اور افسران کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے تیاریاںشروع کر دیں۔ قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بغیر اشتہار کے گریڈ 17سے 21تک کے افسران اور اساتذہ کی بھرتی کیلئے اجلاس کیا جس میں 18شعبہ جات کے ڈینز اور پرنسپل کو مدعو کیا گیا۔ اجلاس میں منظوری کے بعد منظور نظر تمام افراد کی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تعیناتیاں کی جائیں گی۔ پنجاب یونیورسی کے وی سی مجاہد کامران کی مدت ملازمت تئیس جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ عمر رسیدہ اور متنازع شخصیت ہونے کے باوجود مجاہد کامران کو حکومت کی جانب سے توسیع دی گئی جس کی وجہ سے انہیں اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔