Monday, September 16, 2024

پنجاب یونیورسٹی میں میاں بیوی پر تشدد، دو طلباء اور گارڈ معطل

پنجاب یونیورسٹی میں میاں بیوی پر تشدد، دو طلباء اور گارڈ معطل
October 25, 2018
لاہور  (  92 نیوز)پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیم نے شعبہ تاریخ میں زیرتعلیم میاں بیوی کوتشددکانشانہ بناڈالا،گورنرپنجاب کے نوٹس لینے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ تنظیم کے دوطلبہ اورگارڈ کومعطل کردیا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ میں زیرتعلیم میاں بیوی کوطلبہ تنظیم نے تشددکانشانہ بناڈالا ، واقعہ کے وقت انتظامیہ نے مداخلت کی نہ ہی موقع پرموجود سکیورٹی گارڈ نے مظلومین کو بچانے کی کوشش کی ۔ میاں بیوی کوتشددکانشانہ بنائے جانے پرگورنرپنجاب نے نوٹس لے لیا اورانتظامیہ کو کارروائی کاحکم دے دیا  ۔ گورنرکے نوٹس پر پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ حرکت میں آئی اورطلبہ تنظیم کے دوطلبہ ناصراورکریم اورایک گارڈجاویدکوبھی معطل کردیا ۔ گورنرپنجاب  نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی ، پنجاب یونیورسٹی میں دوہفتے کے دوران تشددکاتیسراواقعہ سامنے آیا،اس سے پہلے کے دوواقعات پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیاتھا۔