Friday, April 26, 2024

پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیاں،ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیئے گئے

پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیاں،ملزم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیئے گئے
October 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب یونیورسٹی میں غیرقانونی بھرتیوں سےمتعلق کیس میں  لاہور کی احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، ملزمان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ احتساب عدالت لاہور میں  پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی  بھرتیوں  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی  ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو  کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان  کے مزید جسمانی ریماند نہ لینے کی درخواست کی گئی ، نیب کی جانب سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کے بعد عدالت نے نیب کی درخواست پر محفوظ سناتے ہوئے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان  نے لاہور میں مبینہ طور پرسرکاری اراضیوں  پر قبضہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاتے  ہوئے اور کیس کی مکمل فائل طلب کر لی اور سماعت کو ملتوی  کردیا ۔ عدالت نے  ایل ڈی اے  ٹیم پر حملہ کرنے اور دیرینہ تشدد کیس میں  ملوث ملزم منشاء بم اور اسکے بیٹے عاصم منشاء  کو9  نومبر تک جیل منتقل کرنے کا حکم  بھی جاری  کردیا ۔