Wednesday, May 1, 2024

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم،2 گارڈز سمیت کئی زخمی

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم،2 گارڈز سمیت کئی زخمی
February 28, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی پھر میدان جنگ بن گئی، طلبہ گروپوں میں خوفناک تصادم، لڑائی کے دوران متعدد طلبہ زخمی جبکہ دو گارڈز کے سر بھی پھٹ گئے۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی پولیس کی بھاری نفری نے کنٹرول کیا۔ طلبہ نے پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیمپس پل پر احتجاج ختم کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمد اجمل کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایس پی اقبال ٹاؤن کا معاملے پر کہنا تھا کہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کہتے ہیں کہ طلبہ کے مابین لڑائی کو روکنے میں پنجاب یونیورسٹی کے 6 گارڈز زخمی ہوئے، حالات کو قابو کرنے کے لئے پولیس افسران بھی فوراً موقع پر پہنچ گئے، قانون ہاتھ میں لینے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔