Saturday, May 18, 2024

پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کا مقدمہ درج

پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم کا مقدمہ درج
March 22, 2017
لاہور (92 نیوز) گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کا مقدمہ تھانہ مسلم ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔ سیکرٹری ایچ ای سی کی سربراہی میں 8 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظمیوں میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ حل نہ ہو سکا، یونیورسٹی میں ہونے میں ہونیوالی تمام تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا۔ طلبا تنظیموں کی جانب احتجاجی ریلیوں کی کال کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے کیمپس پہن گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی یونیورسٹی کا ماحول خراب نہیں کرنے دیں گے۔ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹائون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایچ ای سی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں 8 رکنی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف،وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور چیف سیکورٹی افسر کرنل ریٹائرڈ عبید سمیت دیگر افراد کو شامل کیا گیا ہے جو 10 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ دوسری جانب وائس چانسلر کے زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں کہا گیا کہ ،معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج  کی مدد سے ملزمان کو پکڑا جائے گا کسی سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی۔