Friday, April 26, 2024

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق ڈین ڈاکٹر مغیث الدین کورونا کے باعث جاں بحق

پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق ڈین ڈاکٹر مغیث الدین کورونا کے باعث جاں بحق
June 24, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق ڈین ڈاکٹر مغیث الدین کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت میں بھی کوروناوائرس کے مہلک وارجاری ہیں، پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق ڈین ڈاکٹر مغیث الدین کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو گذشتہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر مغیث الدین پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے بانی تھے، وہ پنجاب یونیورسٹی میں بطور ڈین بھی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ چیئرمین ہال کونسل پنجاب یونیورسٹی بھی رہے۔