Saturday, May 11, 2024

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں 2020سپورٹس گالا شرو ع ہو گیا

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں 2020سپورٹس گالا شرو ع ہو گیا
February 18, 2020
جہلم ( 92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ٹونٹی ٹونٹی سپورٹس گالا  کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں  طلبا اور طالبات  نے  بھرپورشرکت  کر کے خوب رنگ جمایا، سپورٹس فیسٹیول 5 روز تک جاری رہے گا۔ پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ٹونٹی ٹونٹی سپورٹس گالا کی رنگا رنگ  تقریب ہوئی ، کھلاڑیوں نے  ہلہ گلہ جبکہ طالبات نے مختلف شو پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا اور کھیلوں کےفروغ کے لئے فیسٹیول کے انعقاد کوسراہا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے طُلبہ و طالبات کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔ ٹونٹی ٹونٹی سپورٹس فیسٹیول 5 روز تک جاری رہے گا جس میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈ مینٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔