Friday, March 29, 2024

پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر اکھاڑہ بن گئی ، طلباء تنظیموں کے درمیان کلچرڈے منانےپر جھگڑا ہوا : پولیس

پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر اکھاڑہ بن گئی ، طلباء تنظیموں کے درمیان کلچرڈے منانےپر جھگڑا ہوا : پولیس
March 21, 2017
لاہور(92نیوز)پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر اکھاڑہ بن گئی طلباء تنظیموں کے درمیان کلچر ڈے منانے پر جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا. تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی طلبا و طالبات تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں لیکن یہاں آئے روز ہنگامہ آرائی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے دو طالبہ تنظیمیں آمنے سامنے ہوئیں جب فیصل آڈیٹوریم کے سامنے کلچر ڈے کی تقریب جاری تھی۔ ہنگامہ آرائی  اس وقت طول پکڑ گئی  جب طلبہ نے ایک دوسرے پر  پتھرائو کیا اور لاٹھیاں چلائیں جس  کے نتیجے میں درجن سے زائد  طلباء و طالبات زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے شیلنگ کی ، جس کے بعد طلباء منتشر ہوگئے۔ عینی شاہدین  نے کہا کہ  کلچرل ڈے کی تقریب جاری تھی کہ 25 سے 30 افراد نے   پتھرائو کرنا شروع کر دیا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف یونیورسٹی ہاسٹل دیگر بلاکس میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔