Friday, April 26, 2024

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینٹل کلینکس کیلئے ایڈوائزری جاری

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینٹل کلینکس کیلئے ایڈوائزری جاری
March 24, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینٹل کلینکس کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا کہ مریضوں کے اوقات کا ایسے بندوبست کیا جائے کہ ہجوم نہ ہو  ۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جاری کردہ ایڈوائزی میں کہا گیا کہ   معمولی نوعیت کے مریضوں کو گھر پر رہنے  دیا جائے ، ایمرجنسی کی صورت میں  مریضوں کو علاج کیلئے  کلینک پر آنے کا وقت دیں ۔

ایڈوائزی میں کہا گیا کہ ڈینٹل سرجنز اور اسٹاف صفائی کے لئے اعلیٰ انتظامات کریں ، خود کو بھی مکمل طور پر محفوظ رکھیں ۔