Wednesday, April 24, 2024

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی بغیر اجازت کووڈ19 کے مریضوں کیلئے پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی بغیر اجازت کووڈ19 کے مریضوں کیلئے پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی
June 22, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر اجازت کووڈ19 کے مریضوں کیلئے پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی لگا دی ۔ صرف وہ اسپتال کلنیکل ٹرائل کر سکیں گے جنہیں کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ نے اجازت دے رکھی ہے۔ مراسلے کے مطابق کچھ سرکاری و نجی ہسپتال جو کہ ٹرائل کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہیں انہوں نے خلافِ ضوابط پلازما ٹرانسفیوژ کیا ہے۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے پلازما ٹرانسفیوژن کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں جس کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ جو کوئی خلافِ ضابطہ پلازما تجویز کرتا یا ٹرانسفیوژ کرتا ہوا پایا گیا تو کمیشن کے ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔