Thursday, May 9, 2024

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپئن نوید عالم پر 10 سال کی پابندی لگا دی

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپئن نوید عالم پر 10 سال کی پابندی لگا دی
August 19, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپئن نوید عالم پر 10 سال کی پابندی لگا دی ۔ 17 اگست کو پنجاب ہاکی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کونسل  اراکین کی سفارشات پر پابندی لگائی گئی ۔ قومی کھیل ہاکی یوں تو طویل عرصے سے پستی کا شکار ہے تاہم اسکے عہدیداران اور سابق کھلاڑیوں کے درمیان چپقلش اور سیاست ہمیشہ عروج پررہی ہے جس کی حالیہ مثال سابق اولمپیئن نوید عالم پر پابندی کی صورت میں سامنے آئی ہے۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف ناز نے نوید عالم پر متوازن تنظیم بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے دس سال کی پابندی لگا دی۔ دوسری جانب سابق اولمپیئن نوید عالم نے خود پر لگی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی فیڈریشن چند ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان معاملات کا نوٹس لیں۔ اولمپین نوید عالم ماضی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مختلف کلیدی عہدوں پر خدمات  بھی سرانجام دے چکے ہیں۔