Thursday, April 18, 2024

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی 25 اکتوبر سے کنٹینرز کو صوبے میں داخل نہ ہونے کی ہدایت

پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی 25 اکتوبر سے کنٹینرز کو صوبے میں داخل نہ ہونے کی ہدایت
October 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے باعث گڈز ٹرانسپورٹرز محتاط ہوگئے۔ پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 اکتوبر سے کنٹینرز کو صوبے میں داخل نہ ہونے کی ہدایت جاری کر دی۔ پنجاب گڈز ایسویسی ایشن  کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کیوجہ سے پنجاب حکومت کنٹینر والی گاڑیوں کو پکڑ لے گی۔ پہلے دھرنوں کی طرح اس بار بھی پولیس کنٹینر اپنے پاس رکھے گی۔ 30 اکتوبر کو اسلام آباد جانے والے راستہ روکے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تمام کنٹنیر گاڑی ڈرائیورز اور مالکان 25 اکتوبر کے بعد پنجاب داخل نہ ہوں۔ 25 اکتوبر کے بعد داخل ہونے والی گاڑی پکڑی گئی تو زمہ دار ٹرانسپورٹر خود ہو گا۔ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد کنٹینر ٹرانسپورٹرز ہیں۔ کنٹینر گاڑی پکڑی جانے سے روزانہ ایک لاکھ روپے کا مالک کو نقصان ہوتا ہے۔