Saturday, April 20, 2024

پنجاب کےمیدانی علاقے اوربالائی سندھ ایک بار پھردھند کی لپیٹ میں

پنجاب کےمیدانی علاقے اوربالائی سندھ ایک بار پھردھند کی لپیٹ میں
December 25, 2017

لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے اور بالائی سندھ ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ حدنگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر۔ ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہر منظر دھندلا گیا۔ جدھر دیکھو دھند کی چادر تنی ہے، حدنگاہ بھی انتہائی کم رہ گئی جس کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور، خانقاہ ڈوگراں، روہڑی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ہارون آباد، شجاع آباد، دیپالپور، بصیرپو اور حویلی لکھا میں دھند کے بادل چھائے ہیں،، کامونکی، کوٹ سبزل، ٹنڈومستی، اخترآباد، چوچک اور ستگرہ سمیت دیگر کئی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دھند کے باعث ایک بار پھر معمولات زندگی متاثر ہونے لگے ہیں جبکہ کھانسی اور سانس کی بیماریاں بھی سر اٹھانے لگی ہیں۔